غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں نسبتاًبہتری

Jul 01, 2019 | 21:09

ویب ڈیسک

پاکستانی روپے کی قدرمیں بہتری کا سلسلہ نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز بھی جاری رہا اورملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسیوں کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدرمیں نسبتاًبہتری دیکھی گئی۔ پیرکو بھی مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ انٹربینک مارکیٹ تعطیل کے باعث بندرہی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکواوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں50پیسے اور قیمت فروخت میں1.00روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید159.50روپے سے گھٹ کر159.00روپے اورقیمت فروخت161.00روپے سے گھٹ کر160.00روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خرید میں1.00روپے کی کمی اور قیمت فروخت میں استحکام جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں1.00روپے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید179.00روپے سے گھٹ کر178.00روپے اورقیمت فروخت182.00روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید200.00روپے سے گھٹ کر199.00روپے اورقیمت فروخت203.50روپے سے گھٹ کر203.00روپے ہوگئی۔چینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہاجس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت23.00روپے پرمستحکم رہی۔ سعودی ریال کی قیمت خریدمیں20پیسے کا اضافہ اور قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت قیمت خرید میں بھی 20 پیسے کااضافہ اور فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید41.80روپے سے بڑھ کر 42.00 روپے اورقیمت فروخت43.70روپے سے گھٹ کر42.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید42.80روپے سے بڑھ کر 43.00روپے اورقیمت فروخت43.60روپے سے گھٹ کر43.50روپے ہوگئی۔ 

مزیدخبریں