قومی مالیاتی بل 2019-20صدر مملکت کے دستخط کے بعد نافذ عمل ہوگیا

Jul 01, 2019 | 22:08

ویب ڈیسک

قومی مالیاتی بل 2019-20صدر مملکت کے دستخط کے بعد نافذ عمل ہوگیا۔ فنانس بل میں نئے ٹیکس لاگو کئے گئے ہیں مزید شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لایاگیاہے جبکہ دس فیصد تنخواؤں میں اضافہ بھی فنانس بل کاحصہ ہے ،سرکاری ملازمین کواضافی شدہ تنخواہیں ملیں گی۔برآمدات میں اضافے کے لیے بھی اقدمات تجویزکئے گئے ہیں ۔اسی طرح جاری بجٹ خسارہ میں کمی کے لیے بھی کئی شقیں شامل کی گئی ہیں۔ حکومتی اخراجات میں 50ارب روپے کی کمی تجویز کی گئی ہے جبکہ دفاعی بجٹ منجمند کردیاگیاہے ۔دفاع سے بچ جانے والے وسائل بلوچستان اور قبائلی اضلاع کی ترقی کے لیے استعمال کئے جائیں گے ۔فنانس بل کے لاگوہونے پر وفاقی بجٹ2019-20پر عمل درآمدشروع ہوجائے گا۔ صدر مملکت کے دستخط کے بعد بل نافذ  عمل ہوگیاہے ۔

مزیدخبریں