میونسپل سروسز پروگرام کے تحت وہاڑی میں 50 ملین روپے سے ترقیاتی سکیمیں جاری: وقاص رشید

Jul 01, 2020

وہاڑی(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) وقاص رشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر وہاڑی میں پنجاب میونسپل سروسز پروگرام اور پنجاب سٹیز پروگرام کے تحت ترقیاتی کام جاری ہیں پنجاب مونسپل سروسز پروگرام کے تحت وہاڑی میں 50ملین روپے سے ترقیاتی سکیمیں جاری ہیں انہوں نے ان خیالا ت کا اظہار میونسپل کمیٹی کے آفس وہاڑی میں ترقیاتی سکیموں اور سرکاری واجبات کی ریکوری کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ا انہوں نے کہا ناپ تول کی کمی پر 6پٹرول پمپس کو سیل اور5لاکھ 83ہزار روپے جرمانے کئے گئے۔ اب تک 502کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیاں پائی گئیں جن کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 210دکانوں کو سیل، 34گاڑیوں کو چالان اور 4لاکھ 88ہزار روپے جرمانے کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں