لاہور( کامرس رپورٹر )پروفیشنل ریسرچ فورم کے چیئرمین حسن علی قادری نے کہا ہے کہ تعمیراتی شعبے کیلئے جاری کی گئی ایمنسٹی سکیم کو کامیاب بنانے کیلئے سیکشن 153پر خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی ،رضا کارانہ ٹیکس نیٹ میں آنے والوں کو تعلیم ، صحت سمیت دیگر شعبوں میں سہولیات اور مراعات دینے کی سکیمیں لائی جائیں۔بجٹ کی پیچیدگیاں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں رکاوٹ بن سکتی ہے۔ حسن علی قادری نے کہا کہ حکومت نے بجٹ کے حوالے سے مختلف قوانین میں ترامیم کی ہیں لیکن ان میں بہت سی پیچیدگیاں ہیں جو ٹیکس آمدن کے اہداف اور خصوصاً تعمیراتی شعبے کے لئے جاری کی گئی ٹیکس ایمنسٹی سکیم کی کامیابی میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔ایمنسٹی حاصل کرنے والوں کو آڈٹ سیکشن214C،177اور161سے استثنیٰ ملنا چاہیے تھا۔236D،236I،236J،236R،236Uاور 236Xختم کرنے سے ریلیف ضرور ملے گا تاہم مختلف شعبوں نے حکومت سے جوامیدیں وبستہ کی تھیں وہ پوری نہیں ہو سکیں۔حکومت ریونیو کلیکشن اور ٹیکس آمدن کے اہداف کو پورا کرنے کیلئے تعمیراتی شعبے کی ایمنسٹی کو کامیاب بنانے پر توجہ مرکوز کرے۔
بجٹ کی پیچیدگیاں ٹیکس ایمنسٹی سکیم میں رکاوٹ بن سکتی ہے:حسن علی قادری
Jul 01, 2020