رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ لینے کیلئے حکمت علمی تیار کی جائے

خانیوال ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنرآغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ وزیراعظم کورونا ٹائیگرز فورس ضلعی سطح پر حکومت کی طرف سے موصول ہونے والی ہدایات کے مطابق فرائض سرانجام دے رہی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام رجسٹرڈ ٹائیگرز کو آن بورڈ رکھنے کے لیے مربوط حکمت عملی تیار کی جائے انہوں نے یہ بات ٹائیگر فورس کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی - اجلاس میں اے ڈی سی جی محمد اختر منڈھیرا،چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز شبیر احمد ڈوگر،ذیشان ندیم،بابر سلیمان چیمہ،غلام مصطفی،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ماریہ ممتاز، پی ٹی آئی کے ڈویژنل نائب صدر سید مصدق شاہ،ضلعی صدر پی ٹی آئی مہر عمران پرویز دھول ،مسعود احمد چوہان،ممبران شہباز احمد سیال محمد فیاض للیرا ودیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن