بنوں میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بالٹی میں چھپایا 10 کلو بارودی مواد برآمد

بنوں (آن لائن) بنوں پولیس اور سکیورٹی فورسز نے مشترکہ کارروائی میں بارودی مواد برآمد کر کے تباہی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بنوں پولیس اور سیکورٹی فورسز کو مخبر ذرائع سے اطلاع ملی کہ تھانہ جانی خیل کی حدود گائوں لالا کلہ میں مشکوک بالٹی پڑی ہے۔ اطلاع ملنے پر فورسز نے ہمراہ بم ڈسپوزل سکواڈ کے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آئی ڈی کو اڑا دیا، انچارج بی ڈی ایس سکواڈ کے مطابق آٹھ سے دس کلو بارودی مواد موجود تھا۔

ای پیپر دی نیشن