لاہور (خصوصی نامہ نگار) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ایوان میں آئے تو اراکین صوبائی اسمبلی نے ان کی بھرپور استقبال کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے بجٹ سیشن خوش اسلوبی سے چلانے پر سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری ، صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر خزانہ ہاشم جواں بخت ، کابینہ کے ممبران ، اپنی پوری ٹیم اور حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کا بھی شکر یہ ادا کیا۔ وزیر اعلی عثمان بزدار نے محکمہ خزانہ ، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ، قانون ، کیبنٹ ونگ اور اسمبلی سٹاف کیلئے اعزازیہ کا بھی اعلان کیا - وزیر اعلی نے اپنی تقریر کا اختتام یہ شعر پڑھ کر کیا۔