حکومت نے مالی سال کے آخری ہفتے بھی بینکنگ سیکٹر سے 184 ارب روپے قرض لیا

Jul 01, 2020

لاہور (کامرس رپورٹر) مالی سال 0 2-2019کے آخری ماہ بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت نے ایک ہفتے میں بینکنگ سیکٹر سے 184 ارب روپے سے زائد رقم بطور قرض حاصل کی۔ کمرشل بینکوں کے قرض سے اخراجات پورے نا ہوئے تو سٹیٹ بینک سے بھی قرض لینا پڑا۔ سٹیٹ بینک کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران بجٹ اخراجات پورے کرنے کے لیے حکومت نے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 184 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے۔ ان میں سے 111 ارب 98 کروڑ 60 لاکھ روپے سٹیٹ بینک سے قرض لیا گیا۔ جبکہ 72 ارب 30 کروڑ 60 لاکھ روپے کمرشل بینکوں سے ادھار لیے گئے۔ رواں مالی سال کے دوران حکومت کی طرف سے کمرشل بینکوں سے لیے گئے قرض کا مجموعی حجم 20 کھرب 25 ارب 2 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔

مزیدخبریں