عالمی یوم انسدادمنشیات،اے این ایف نے یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کردیا

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے،نیوزرپورٹر)انٹی نارکوٹکس فورس نے عالمی یوم انسداد منشیات کے موقع پر پاکستان پوسٹل سروسز کے اشتراک سے یادگاری پوسٹل ٹکٹ جاری کر دیایادگاری ٹکٹ کی افتتاحی تقریب ہیڈکوارٹرز اینٹی نارکوٹکس فورس، راولپنڈی میں منعقد کی گئی اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس میجر جنرل محمد عارف ملک، سپیشل سیکرٹری کمیونیکیشن تنویر احمد قریشی، ڈائریکٹر جنرل پاکستان پوسٹ محمد اخلاق رانا اور اے این ایف کے دیگر اعلیٰ سطحی افسران بھی موجود تھے اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اینٹی نارکوٹکس فورس نے پاکستان پوسٹل سروسز کی کاوشوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ یادگاری ٹکٹ منشیات کے خلاف آگاہی کے لئے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اہم سنگ میل ثابت ہو گا اے این ایف معاشرے سے منشیات کے خاتمے کیلئے مصروف عمل ہے سپیشل سیکرٹری اور ڈی جی پاکستان پوسٹل سروسز نے منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف اے این ایف کی زیرو ٹالرنس پالیسی کو قابل ستائش قرار دیا انہوں نے منشیات سے پاک معاشرے کیلئے اے این ایف کی کاوشوں کی بھی تعریف کی یادگاری ٹکٹ وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا جوکہ ملک کے تمام ڈاکخانوں میں دستیاب ہے۔ڈائریکٹرڈی ڈی آرانٹی نارکوٹکس فورس محمدریاض سومرونے کہاہے کہ نوجوان نسل کومنشیات کی لعنت سے بچانے لیے آگاہی مہم بھرپورکرداراداکرتی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹی نارکوٹکس فورس اورپنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی کے اشتراک سے انسدادِمنشیات کے عالمی دن کے حوالے سے لائیومیوزک کنسرٹ کے انعقادکے موقع پرکیا۔ گلوکاروں میں مبشرہ حفیظ، اظہراعوان اظہر، عمران رشدی، اسحاق غوری اورظفرفانی شامل تھے۔میزبانی کے فرائض سلمیٰ نگارنے اداکیے۔ڈائریکٹرڈی ڈی آرانٹی نارکوٹکس فورس محمدریاض سومروکا کہنا تھا کہ منشیات کے خلاف جہادمیں ہرشہری کوقومی فریضہ سمجھ کرشامل ہونا چاہیے۔انھوں نے کہا کہ اے این ایف ہرمھاذپرمنشیات کے خلاف برسرپیکارہے۔ڈائریکٹرپنجاب آرٹس کونسل وقاراحمدکا کہنا تھا کہ موجودہ ماحول میں آن لائن سرگرمیاں بھی کسی نعمت سے کم نہیں ہیں کیوں کہ لوگ گھروں میں کچھ نیا دیکھنا اورسننا چاہتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ آرٹس کونسل نے شروع سے ہی آن لائن سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس سے لوگ محظوظ ہورہے ہیں۔اس موقع پرمنشیات کے خاتمے کے لیے بہترین کرداراداکرنے والوں میں اے این ایف اورآرٹس کونسل کی طرف کی طرف سے اعزازی شیلڈزاورسرٹیفیکیٹس تقسیم کیے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...