مسلح افراد کا دو سگے بھائیوں پر چھریوںسے حملہ،ایک جاں بحق، دوسرا زخمی

راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) راولپنڈی میں گھر میں گھس کر ایک بھائی چھریوں کے وار سے قتل دوسرا شدید زخمی کردیا گیا داہگل اڈیالہ روڈ سے 35 سالہ خاتون کی ملنے والی نعش کی پولیس نے شناخت کرلی جبکہ نوجوان کو زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیا گیا تھانہ گنجمنڈی کے علاقے چونگی نمبر4 میں دیرینہ دشمنی پر مسلح افراد نے دو سگے بھائیوں پر چھریوں کے پے در پے وار کردئے ایک بھائی موقع پر جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا موقع پر پولیس نے مقتول کی نعش قبضے میں لے لی اورریسکیو1122 نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ پیڈ کوارٹرز ہسپتال اور زخمی کو علاج معالجہ کیلئے ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا 24 سالہ بابر گلزار ولد گلزار حملے میں جاں بحق ہوگیا جبکہ اس کا بڑا بھائی 35 سالہ اشتیاق ولد گلزار کا بازو بھی حملے میں ٹوٹ گیا ایس اپی راول راول مظہر اقبال نے بتایا کہ اس وقوعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا تھانہ صدر بیرونی کے علاقے داہگل اڈیالہ روڈ پر سکول کے صحن سے27 جون2020 ء بروز ہفتہ کو ملنے والی نامعلوم35سالہ خاتون کی نعش کی شناخت کرلی گئی جس کی شناخت حنا سکنہ ہری پور کے نام و پتے سے کی گئی ہے اور اس نے نجی ہائوسنگ سوسائٹی میں سیلون بنا رکھا تھاتاہم پولیس ابھی تک خاتون کے جاں بحق ہونے کی وجہ معلوم نہیں کرسکی تھانہ گولڑہ کو ظفر امیر نے بتایا کہ ای الیون ٹو میں مدعی کے بیٹے رضا علی کو اس کے دوست احتشام وغیرہ نے نشہ آور زہریلی گولیاں کھلا کر قتل کردیاہے ۔

ای پیپر دی نیشن