وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب پائلٹس کے جعلی لائسنزکی منسوخی متوقع

Jul 01, 2020

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج 12 بجے وزیراعظم ہاؤس طلب کر لیا گیا۔ کابینہ اجلاس گزشتہ روز قومی اسمبلی سیشن کے باعث مؤخر کیا گیا۔ وفاقی کابینہ 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔ پائلٹس کے جعلی لائسنز کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے۔ کابینہ پائلٹس کے جعلی لائسنز منسوخ کرنے کی منظوری دے گی۔

مزیدخبریں