ڈاکٹر ظفر مرزاآج پمز ہسپتال میں پاکستان بیت المال سہولت سنٹر کا افتتاح کرینگے

اسلام آباد(نا مہ نگار)پاکستان بیت المال کی جانب سے سائلین کی آسانی اور مستحق افراد کو علاج کے حوالے سے بروقت امداد کے حصول کے لئے پمز ہسپتال اسلام آباد میں جدید کمپیوٹرائزڈ سہولت سنٹر قائم کیا جارہاہے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزاآج بروز بدھ مورخہ یکم جولائی 2020 بوقت 12:45 بمقام پمز ہسپتال اسلام آباد میں اپنے دست مبارک سے پاکستان بیت المال سہولت سنٹر کا افتتاح کریں گے ۔ ایم ڈی پاکستان بیت المال عون عباس بپی بھی موقع پر موجود ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن