اے جی پی آر سے چیکوں کے اجراء کا آخری دن بھی گزر گیا

Jul 01, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وزارت خزانہ نے کہا کہ مالی سال20-2019ء کے بجٹ سے اخراجات کی مد میں اے جی پی آر سے چیکوں کے اجراء کا آخری دن تھا۔اے جی پی آر کے جاری کردہ چیکوں کو ان کی معیاد ختم ہونے سے پہلے 30جون میں بنکوں میں جمع کرانا ضروری ہے۔ متعلقہ بنکوں کو اے جی پی آر کے وصول شدہ چیکوں کو کلیرنس کے لیے آج کی تاریخ (30جون)میں ہی سٹیٹ بنک آف پاکستان میں جمع کرانا لازمی ہے۔

مزیدخبریں