اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی )سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفر الحق نے کہاہے کہ سید علی گیلانی نے اپنی قیادت کے معترف کروڑوں لوگوں کو اپنے بیان سے تسلی دید ی ، انہوں نے لوگوں کی توقعات پر پورا اتر کرہندوستان کے غلط انداز کا موثرجواب دیدیا ، علی گیلانی نے واضح کردیا کہ کشمیر کی آزادی ان کے خون کے اندر موجود ہے،لہذا وہ اس کو نہیں چھوڑ سکتے ،اس لئے آخری دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ، ہمیں ان سے یہی توقع تھی اور انہوں نے اسی کو پورا کیا۔ منگل کو اپنے ایک بیان میں کہا کہ تحریک حریت کشمیر کے سربراہ سید علی گیلانی کی ساری زندگی آزادی کشمیر کے لئے کشمکشِ میں صرف ہوئی اور ان کے پرسوں کے بیان کو بھارت نے نے اپنے مقصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن آج سید علی گیلانی کے بیان کے اوپر ان کروڑوں لوگوں کو تسلی ہوئی جو ان کی قیادت کے معترف تھے اور ان کا جو قائدانہ کردار تھا اس کو سراہتے تھے اور جو ان سے توقع تھی وہ انہوں نے پوری کی اور نہ صرف ہندوستان کا غلط انداز کا موثر جواب دیا کہ جب انہوں نے یہ کہا کہ کشمیر کی آزادی میرے خون کے اندر موجود ہے. لہذا میں اس کو نہیں چھوڑ سکتا اس لئے میں آخری دم تک اپنی جدوجہد جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہاکہ ہمیں ان سے یہی توقع تھی اور انہوں نے اسی کو پورا کیا.