ہماراملک لاک ڈاؤن کامتحمل نہیں ہوسکتا،پارلیمانی سیکرٹری برائے انسدادمنشیات

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اورپارلیمانی سیکرٹری برائے انسدادمنشیات شیخ راشدشفیق نے کہاہے کہ ہماراملک لاک ڈاؤن کامتحمل نہیں ہوسکتاحکومت نے کوشش کی ہے کہ لاک ڈاؤن کرکے کروناوائرس پرقابوپایاجاسکے لیکن دیہاڑی دارمزدورکے لئے سوچناہے احساس پروگرام کے تحت راولپنڈی میں ایک لاکھ افرادکوفی کس 12ہزارروپے دیئے گئے ہیں لیکن کسی ایک بھی فردنے حکومت کے اس اقدام کونہیں سراہاتاہم حکومت احساس پروگرام جاری رکھے گی ملک کاوزیراعظم ایماندارہے وہ ہی ملک کوان بحرانوں سے نکالے گااورحکومت ملک کومعاشی بحران سے نکالے گی عوام کوچاہیے کہ وہ تعاون کرے شیخ رشیداحمدکی قیادت میں راولپنڈی تعلیمی شہربنے گایہاں یونیورسٹیاں بن رہی ہیں مزیدیونیورسٹیاں بنائی جائیں گی اگرکروناوائرس نہ آتاتواب تک پنجاب ہاؤس کی جگہ پرآئی ٹی یونیورسٹی قائم ہوچکی ہوتی پی ٹی آئی کی حکومت کے دوسالوں میں اب تک راولپنڈی میں دوارب روپے کے ترقیاتی کام ہوچکے ہیں ان شاء وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمداورمیرااگلے مالی سال کابجٹ تعلیم کے شعبے پرخرچ ہوگاان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کوگورنمنٹ وقارالنساء پوسٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین راولپنڈی میں 5کروڑ؎روپے کی لاگت سے تعمیرہونے والے ہاسٹل کے منصوبے کاافتتاح کرنے کے موقع پرمنعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی کے طورپرخطا ب کرتے ہوئے کیا

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...