مقبوضہ کشمیر: بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی جاری، مزید 2نوجوان شہید

Jul 01, 2020

سرینگر (آن لائن) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی کی تازہ کارروائی میں مزید دو نوجوان شہید ہو گئے ۔گزشتہ دو روز میں شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعد اد پانچ ہو گئی ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ضلع اسلام آباد کے علاقے واغاما میں بھارتی فوجیوں نے گھر گھر تلاشی آپریشن کے دوران فائرنگ کی جسکے نتیجے میں دو نوجوان شہید ہو گئے ۔گزشتہ روز بھی اسی ضلع کے علاقے رانیپورہ میں بھارتی فوجیوں نے آپریشن کر کے تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا ۔ پولیس حکام کا کہنا کہ علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔

مزیدخبریں