ججز کیخلاف تضحیک آمیز گفتگو ،آغا افتخار نے غیر مشروط معافی نامہ سپریم کورٹ جمع کرا دیا

Jul 01, 2020

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)عدلیہ اور معزز ججز کے خلاف تضحیک آمیز گفتگو پر آغا افتخار الدین مرزا نے سپریم کورٹ میں غیر مشروط معافی نامہ جمع کرا دیا۔معافی نامے میں کہا گیا ہے کہ نجی ملاقات میں گفتگو کی، اور انجانے میں ججز اور سپریم کورٹ کیخلاف باتیں کہیں۔ جو باتیں کہیں ان پر معافی چاہتا ہوں۔ غیر مشروط معافی مانگتے ہوئے خود کو سپریم کورٹ کے رحم و کرم پر چھوڑتا ہوں۔معافی نامے میں لکھا گیا ہے کہ عدلیہ مخالف ویڈیو نہ میں نے خود بنائی نہ ہی میں نے وائرل کی، میری رضامندی سے نہ ویڈیو بنائی گئی اور نہ ہی اسے وائرل کیا گیا۔واضح رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے عدلیہ اور معزز ججز کے خلاف توہین آمیز گفتگو کرنے پہ از خود نوٹس لیا تھا ۔

مزیدخبریں