اسلام آباد+لاہور (این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) ملک بھر میں کرونا وائرس سے مزید 132 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 4393 ہوگئی جبکہ وائرس کے کیسز کی تعداد 2 لاکھ 13 ہزار321 تک جا پہنچی، اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ منگل کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2846 افراد کرونا وائرس کا شکار ہوگئے جس کے نتیجے میں مریضوں کی تعداد دو لاکھ 13ہزار 321 ہوگئی جبکہ اب تک 98 ہزار 503 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 2846افراد کرونا وائرس کا شکار ہوئے۔ سب سے زیادہ سندھ میں کرونا مریضوں کی تعداد 84 ہزار 656ہے، پنجاب میں 76262 اور خیبرپختونخواہ میں 26598 مریض زیر علاج ہیں ۔ این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں 12775 اور بلوچستان میں 10476 افراد کرونا وائرس کا شکار ہیں۔ این سی اوسی کے مطابق گلگت بلتستان میں 1498اور آزاد کشمیر میں کرونا مریضوں کی تعداد 1065ہے، ملک بھر میں جاں بحق افراد کی تعداد 4393 تک پہنچ گئی۔ا یک دن میں کرونا وائرس نے مزید 136افراد کی جان لے لی جس کے بعد جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4393 ہوگئی۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے اموات کی تعداد 5لاکھ آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ چار لاکھ آٹھ ہزار سے زائد ہو گئی ۔ کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 56لاکھ 64ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ دنیا بھرمیں کرونا سے متاثرہ 57ہزار 530افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ امریکہ میں کرونا سے مزید 131افراد ہلاک ہو گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 28ہزار سے بڑھ گئی۔ امریکہ میں 26لاکھ 81ہزار سے زائد افراد میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔ برازیل میں کورونا سے مزید 116افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 58ہزار تین سو سے زائد ہو گئی جبکہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 70 ہزار سے تجاوز کر گئی ۔روس میں کرونا سے مزید 93افراد کی ہلاکت کے بعد اموات کی تعداد 9ہزار سے تجاوز کر گئی۔ روس میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 6لاکھ 41ہزار سے بڑھ گئی۔بھارت میں کرونا سے گذشتہ 24گھنٹے میں 417افراد کی ہلاکت ہوئی جس کے بعد ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 16ہزار 9سو سے بڑھ گئی ہے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 5لاکھ 67ہزار سے زیادہ ہو گئی۔ برطانیہ میں کرونا سے اموات کی تعداد 43ہزار 5سو سے بڑھ گئی جبکہ 3لاکھ 11ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ اٹلی میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 34ہزار سات سو سے تجاوز کر گئی جبکہ دو لاکھ 40ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ سپین میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 28ہزار تین سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 96ہزار سے تجاوز کر گئی ۔ پیرو میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد 9ہزار پانچ سو سے تجاوز کر گئی جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد دو لاکھ 82ہزار سے زائد ہے۔ دریں اثناء پنجاب میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے لگائے گئے لاک ڈاؤ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا محکمہ داخلہ پنجاب کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی ادارے‘ شادی ہال‘ ریسٹورنٹس‘ پارک اور سینما ہال بدستور بند رہیں گے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کمیشن (ر) محمد عثمان کے مطابق سماجی و مذہبی اجتماعات کھیل کی سرگرمیوں کیلئے اکٹھا ہونے کی اجازت نہیں ہوگی انہوں نے مزید کہا کہ تمام کاروباری مقامات صبح 9 سے شام 7 بجے تک سوموار تا جمعہ کھلے رہیں گے کیپٹن (ر) محمد عثمان نے یہ بھی کہا کہ میڈیکل اسٹور‘ پنکچر شاپ آٹا چیکی تندور‘ زرعی ورکشاپس 24 گھنٹے کھلی رکھنے کی اجازت ہوگی سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیتھ کیئر کے مطابق کال سینٹرز کو 50 فیصد سٹاف کے ساتھ کھلا رکھنے کی اجازت ہوگی جبکہ بین الاضلاع ٹرانسپورٹ 24 گھنٹے چلانے کی اجازت ہوگی ان کا کہنا تھا گروسری اور کریانہ اسٹور صبح 9 سے شام 7 تک ہفتہ بھر کھلے رہیں گے تمام چرچ صرف اتوار کو صبح 7 سے شام 5 بجے تک عبادت کیلئے کھلے رہیں گے۔ کیپٹن (ر) محمد عثمان کے مطاق جاری کردہ نوٹیفکیشن کا اطلاق فی الفور ہوگا جو 15 جولائی تک نافذالعمل رہے گا۔ ادھر حکومت پنجاب نے کنفرم مریض کیلئے ڈبل نیگٹو سی آر ٹیسٹ کروانے کی شرط ختم کر دی ہسپتال سے 10 دن کے بعد مزید علامات ظاہر نہ ہونے پر ڈسچارج کیا جائے۔ کورونا ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ نے نئے ایس او پیز کی منظوری دے دی ہے کم قوت مدافعت ہیلتھ کیئر پروفیشنلز پر نئے ایس او پیز کا اطلاق نہیں ہوگا۔ اہم فیصلے کا مقصد بلا ضرورت مہنگے پی سی آر ٹیسٹ کے ضیاع کو روکنا ہے۔ خیبر پی کے میں ایک اور ڈاکٹر کرونا کے ساتھ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا ڈاکٹر گل میر جان کو کرونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا صوبے میں کرونا سے 13 ڈاکٹر جاں بحق ہو چکے ہیں ۔کرونا وائرس کے باعث 17جون کو 14روز کے لئے سمارٹ لاک ڈاون ہونے والے لاہور کے 32علاقوں میں سے 25علاقے گزشتہ رات 12بجے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ سات علاقوں میں 3جولائی تک توسیع کردی گئی ہے۔ کمشنر لاہور دانش افضال نے ان علاقوں کو کھولنے کا حکم دیا ہے جبکہ سات علاقوں کو بند رکھنے کی 3 جون تک توسیع کر دی گئی۔ چودہ روز سے بند ہونے والے 32علاقوں میں واہگہ کے علاقوں میں گلی نمبر 10 محلہ شاہ نور داروغہ والا لاہورکو کھول دیا گیا۔ سراج پورہ داروغہ والا لاہورکو بند کیا گیا ہے۔ جلو موڑ دھوبی محلہ باٹا پور لاہور کو بارہ بجے کھول دیا گیا۔ علامہ اقبال ٹائون میں سبزہ زار جی این اور کے بلاک کو بند کیا گیا۔ جوہر ٹائون میں اے بلاک، بی ون ، ای ، ایف ٹو ، جی ، ایچ ، جے ، آر بلاک کھول دیئے گئے ہیں۔ گلبرگ، فیصل ٹاون اور مصطفی ٹائون کو بند کیا گیا۔ ای ایم ای سوسائٹی ڈی ایچ اے کو بھی بند کیا گیا۔ کینال ویو سوسائٹی، واپڈا ٹائون، پی سی ایس آئی آر کے علاقے کھول دیئے گئے۔ ڈی ایچ اے فیز ون کے تمام سیکٹر، عسکری 10 مکمل، ڈی ایچ اے فیز فائیو، سمن آباد کے علاقوں میں ستلج بلاک 10 تا40 ، رچنا بلاک 70تا100، نرگس بلاک ہائوس 550 تا580تک کو کھول دیا گیا ہے۔غوثیہ کالونی، الحمد کالونی، ایف بلاک 400تا440، کو سیل کیا گیا ہے۔ انور سٹریٹ، شریف سکیم، طارق کالونی کھول دیئے گئے ہیں۔ چمن باغ، سٹریٹ نمبر 55،4،13، اسلام سٹریٹ، فرنٹ نام نگر، بلال پارک بند کئے گئے۔ اولڈ انارکلی کے علاقے دھوبی منڈی سٹریٹ آزاد کلینک، ربانی روڑ 19تا27 کے علاقے،لیک روڑ اولڈ انارکلی، کریم پارک، حکیم والا بازار چھوٹا ساندہ، شادباغ محلہ گول باغ ہاوس نمبر 2 تا 26تک گلیاں کھول دی گئی ہیں۔ بھارت میں کرونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد ریاست مہاراشٹر اور تامل ناڈو نے لاک ڈاؤن دوبارہ نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ریاستی حکام کے مطابق مہاراشٹر اور تامل ناڈو میں 31 جولائی تک لاک ڈاؤن نافذ رہیگا جبکہ آسام‘ ناگا لینڈ‘ جھاڑ کھنڈ اور مغربی بنگال کی ریاستیں پہلے ہی لاک ڈاؤن اقدامات کا اعلان کر چکی ہیں۔