سیمنٹ کی بوری 40 روپے مہنگی

لاہور (کامرس رپورٹر) ملک میں سیمنٹ مینو فیکچررز نے 50کلو سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں یکمشت 40روپے اضافہ کر دیا۔ جس سے اس کی قیمت 460سے 470روپے تھی بڑھ کر 500سے 510روپے ہو گئی۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت نے رواں مالی سال کے بجٹ میں سیمنٹ پر ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کی تھی جس کے بعد اس کی قیمت میں 15روپے تک کمی ہوگئی تھی۔ لیکن سیمنٹ مینوفیکچررز نے 40روپے کا اضافہ کر کے عوام کو سستے سیمنٹ کی سہولت سے محروم کر دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن