اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد کی سیشن عدالت نے امریکی بلاگر سنتھیارچی کی 13 جولائی کو عدالت طلبی کیلئے سمن جاری کر دیئے ہیں۔ رحمان ملک نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔ رحمان ملک نے سنتھیارچی کی جانب سے اپنے خلاف بے بنیاد الزامات عائد کرنے پر 50 ارب کا دعویٰ دائر کیا تھا۔ دریں اثناء عدالت نے سنتھیارچی کو رحمان ملک کیخلاف کسی طرح کے بیانات جاری کرنے یا ہتک آمیز مواد کی اشاعت سے بھی روک دیا ہے۔ عدالت کی جانب سے قبل ازیں بھی سنتھیارچی نے ہتک آمیز بیان سے روکنے کے باوجود نہ صرف اپنے ٹویٹس میں اپنے الزامات کو دہرایا بلکہ پاکستان کے عدالتی نظام کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جس پر رحمان ملک کی لیگل ٹیم نے ان کے خلاف توہین عدالت کا مقدمہ دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔
رحمن ملک کا ہرجانہ کا دعویٰ، سیشن عدالت کا سنتھیا رچی کی 13 جولائی کو طلبی کیلئے سمن جاری
Jul 01, 2020