پرسوںسے :یورپ کے لئے پی آئی اے پروازوںپر 6ماہ تک پابندی

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) یورپین یونین کی ائیر سیفٹی ایجنسی نے پاکستان ایئر لائنز کا یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لئے معطل کردیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کی یورپ جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق معطلی کا اطلاق یکم جولائی 2020ء رات 12 بجے یورپی ٹائم کے مطابق ہونا تھا جواب3جولائی کو ہو گا۔ پی آئی اے کی بکنگ رکھنے والے مسافر اسے موخر کروا سکتے ہیں یا چاہیں تو ریفنڈ حاصل کرلیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے یورپی فضائی سیفٹی کے ادارے کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ان کے خدشات کو دور کرنے کے لئے اقدامات کر رہا ہے۔ امید کرتے ہیں کہ حکومت اور انتظامیہ کے اقدامات کے نتیجے میں یہ معطلی جلد ختم ہوجائے گی۔برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ نے کہا ہے کہ لندن اور مانچسٹر سے پروازیں معطل کی جا رہی ہیں۔ یورپی یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے بعد پروازیں معطل کر رہے ہیں۔ترجمان کے مطابق یورپین یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی۔ سیکرٹری خارجہ نے ہنگامی طور پر تمام یورپین ممالک کے سفیروں سے رابطہ کیا۔ پی آئی اے کو یکم تا تین جولائی برطانیہ اور یورپ اترنے اورگزرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پی آئی اے انتظامیہ‘ وزارت خارجہ اور پاکستان کے سفیر مسلسل یورپین حکام سے رابطے میں ہیں۔ اسلام آباد تا لندن اور واپسی کی پروازیں پی کے 785 اور 786 معمول کے مطابق آپریٹ ہوں گی۔ دیگر پروازوں کا اعلان جلدکیا جائیگا۔
لندن (عارف چودھری) برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی پروازیں معطل کر دیں۔ ترجمان سی اے اے برطانیہ کا کہنا ہے کہ برمنگھم، لندن اور مانچسٹر سے پی آئی اے کی پروازیں معطل کی جا رہی ہیں، یورپئین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی کے فیصلے کے تناظر میں پروازیں معطل کر رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ای اے ایس اے کے فیصلے کے بعد پروازیں معطل کرنے کے پابند ہیں۔ اس سے قبل یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کی یورپی ملکوں کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ چھ ماہ کے لیے معطل کردیا، جس کے بعد پی آئی اے کی پروازیں یورپ میں کسی جگہ لینڈ نہیں ہو پائیں گی۔ حکومت کی جانب سے جن پائلٹس کے لائسنس مشتبہ قرار دئیے گئے ہیں جب تک وہ کلیئر نہیں ہو جاتے تب تک یورپی یونین کے ممالک میں نہیں آسکتے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...