نا ئیجریا ،فوج کے فضائی حملے، بوکوحرام کے متعدد عسکریت پسند ہلاک

ابوجا (صباح نیوز)مغربی افریقی ملک نا ئیجریا کی شمال مشرقی ریاست برونو میں فوج کے فضائی حملے میں بوکوحرام کے درجنوں عسکریت پسند مارے گئے۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نائیجرین فوج کے ترجمان جان ایننشے نے بتایا کہ فوج نے ریاست برونو کے مقام ورشیل میں بوکوحرام کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں دہشتگردی کی تربیت دی جا رہی تھی ،فضائی حملے کے نتیجے میںدرجنوں عسکریت پسند ہلاک اور کیمپ تباہ ہو گیا، حملے میں نائیجرین فضائیہ کے دو جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ واضح رہے کہ 2009 سے شمال مشرقی نائجیریا میں بوکوحرام خود کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...