وینزویلا ، یورپین سفیرکو آئندہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم

Jul 01, 2020

کراکس (اے پی پی) جنوبی امریکی ملک وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے وینزویلا کے11 سرکاری عہدیداروں کے خلاف پابندیوں کے جواب میں دارالحکومت کراکس میں یورپی یونین مشن کی سربراہ ازابیل بریل ہانٹے پیڈروسا کو آئندہ 72 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا الٹی میٹم دے دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نیکولس مادورو نے کہا کہ یورپی یونین بلاک کون ہوتا ہے جو ہم پر خود سے پابندیاں عائد کرے لہذا ہم 72 گھنٹوں میں چیزیں حل کریں گے اور وینزویلا میں یورپی یونین کی سفیر ازابیل بریل ہانٹے پیڈروسا کو ملک چھوڑنے کے لیے اپنی منصوبہ بندی سے متعلق آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے ۔

مزیدخبریں