حکومت نےاحساس پروگرام کے تحت سیلانی ویلیفئر ٹرسٹ کی شراکت سے سندھ کے علاقے عمر کوٹ میں ایک لنگر خانہ قائم کیا ہے۔ غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نےآج ایک ٹویٹ میں کہا ہےکہ یہ لنگر خانہ یومیہ تین سو افراد کو مفت کھانا فراہم کرے گا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لنگر خانے کا افتتاح کیا۔ ایک اور ٹویٹ میں ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ ملک بھر میں احساس ہنگامی نقد امداد کےمراکز،سالانہ بینک تعطیل کے باعث آج بند رہیں گے۔
احساس پروگرام کےتحت سیلانی ویلیفئر ٹرسٹ کی شراکت سےعمر کوٹ میں لنگرخانہ قائم
Jul 01, 2020 | 16:10