چین میں کورونا وائرس کے بعد ایک نئی قسم کا سوائن فلو سامنے آیا ہے جو انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔اس سے متعلق بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ فلو بھی مستقبل میں عالمی وبا بن سکتا ہے.ایک تحقیق کے مطابق وائرس سے فوری طور پر انسانی صحت کو کوئی خطرہ لاحق نہیں ہے۔اس بیماری کو G4 وائرس کا نام دیا گیا ہے، جو انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے اور موسمی فلو کی ویکسین سے بھی اس کا بچاؤ ممکن نہیں ہے۔جی فور سے چین میں کئی انسان متاثر ہو چکے ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کا کوئی ثبوت نہیں ہے کہ جی 4 ایک شخص سے دوسرے شخص تک پھیل سکتا ہے۔
تاہم خدشہ ہے کہ اگر احتیاط نہ کی گئی تو یہ وائرس ’انسانی صحت کے لیے ایک سنگین خطرہ‘ ہو سکتا ہے۔انسان میں وائرس کی منتقلی سے ’شدید انفیکشن اور یہاں تک کہ موت بھی ہوسکتی ہے‘۔