لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرول بحران پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی

Jul 01, 2020 | 19:19

وقائع نگار خصوصی

لاہور ( وقائع نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرول بحران پر جوڈیشل کمیشن بنانے کیلئے متفرق درخواست دائر کر دی گئی ہے. چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان کی عدالت میں جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی متفرق درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی. جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے متفرق درخواست دائر کی درخواست میں وزیراعظم، وزارت پیٹرولیم سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا کہ وزیراعظم عمران خان کو پیٹرول بحران پر انکوائری کمیشن بنانے کا خط لکھا تھا ,وفاقی حکومت نے خط موصول ہونے کے بعد عجلت میں پیٹرول کی قیمتوں میں 25 روپے اضافہ کر دیا .وفاقی حکومت نے پیٹرول بحران کی تحقیقات کروانے کی بجائے قیمتوں میں اضافہ کر کے آئین میں دیئے گئے شہریوں کے حقوق کو پامال کیا لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ پیٹرول بحران پر جوڈیشل یا انکوائری کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔

مزیدخبریں