لا ہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے سال 2020- 21 کے لئے 1۔2 بلین روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی

Jul 01, 2020 | 20:36

لیڈی رپورٹر

لاہور(لیڈی رپورٹر )لا ہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی سنڈیکیٹ نے سال 2020- 21 کے لئے 1۔2 بلین روپے کے سالانہ بجٹ کی منظوری دے دی ۔ گزشتہ روز وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشری مرزا کی زیر صدارت منعقدہ سنڈیکیٹ کے 76 ویں اجلاس میں کورونا کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے 10ملین روپوں کے قائم کئے گئے خصوصی فنڈ کی بھی منظوری دی گئی جبکہ یونیورسٹی کی انرجی سیونگ پالیسی کے تحت پوسٹ گریجویٹ بلاک کو سولر انرجی پر منتقل کرنے کی مد میں 30 لاکھ روپے، گریڈ 1 سے 4 تک کے ملازمین کے خستہ ہال کوارٹرز کی جگہ رہائشی بلاک کی تعمیر کی مد میں 10 ملین، آن لائن سسٹم اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی ایکوپمنٹ کی خریداری کے لیے 20 ملین روپے مختص کئے گئے.

مزیدخبریں