وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے یورپی یونین کے شہری ہوا بازی کے تحفظ کے ادارے کے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے امور خارجہ اور سلامتی کی پالیسی کے اعلیٰ نمائندے جوزڑ بوریل سے ٹیلیفون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔وزیر خارجہ نے ان کو یورپی یونین کے شہری ہوا بازی کے تحفظ کے ادارے کی طرف سے یورپ میں پی آئی اے کی پروازوں کی عارضی معطلی پر اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔