او آئی سی کا اقوام متحدہ پر کشمیر،فلسطین میں انسانی حقوق پامالی کا مسئلہ یکساں حل کرانے پر زور

اسلامی تعاون تنظیم نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ کشمیر اور فلسطین سمیت شورش زدہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے جو اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔
او آئی سی کی جانب سے بیان میں جو پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی کی طرف سے دیا گیا، دو دوسرے شورش زدہ علاقوں میانمار اور Nagorno Karabakh کی بھی نشاندہی کی گئی ہے۔خلیل ہاشمی نے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی صورتحال پر او آئی سی کے تحفظات کا اعادہ کیا اور تمام متعلقہ فریقوں پرزوردیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کے بنیادی حقوق اور آزادیوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔پاکستانی نمائندے نے اسلامی تعاون تنظیم کی طرف سے انسانی حقوق کونسل پر زوردیا کہ وہ جموں و کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر کے دفتر کی سفارشات پر عملدرآمد کرائے تاکہ وہاں بگڑتی ہوئی صورتحال کے بارے میں اطلاعات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔

ای پیپر دی نیشن