قومی اسمبلی میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران اپوزیشن نے کسی قسم کا ہنگامہ نہ کیا بلکہ خاموشی سے وزیر اعظم کا خطاب سنا۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب سے قبل سپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن رہنمائوں کو دوبارہ چیمبر میں بلایا اور وزیراعظم کے خطاب کے دوران ایوان کے ماحول پر بات چیت کی۔ بعد ازاں سپیکر کی اس ملاقات کے ’’اثرات‘‘ وزیراعظم کے خطاب کے دوران واضح نظر آئے جب اپوزیشن خاموشی سے خطاب سنتی رہی اور مسلم لیگ (ن) کے بیک بینچرز نے ایک دو بار آواز کسنے کی کوشش کی تو پہلی لائن میں بیٹھی ان کی قیادت نے ان کو اشارے سے خاموش رہنے کی ہدایت کر دی۔ جس کے بعد کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آیا۔ سپیکر قومی اسمبلی کی مداخلت اور پارلیمانی قیادت سے ملاقات کے بعد ماحول دوبارہ ٹھنڈا ہو گیا۔ اس کے علاوہ اپوزیشن کے 96 ارکان وزیراعظم کی تقریر کے دوران ایوان میں موجود رہے۔
وزیراعظم کا خطاب اپوزیشن خاموش رہی
Jul 01, 2021