شریف خاندان ،حواریوں کی اصلیت بے نقاب ہو چکی: ملک امانت علی 

Jul 01, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹر ی ملک امانت علی نے کہاکہ ن لیگی غلام درباریوں کا ٹولہ پی ٹی آئی کو ایسے طعنے دیتا ہے جیسے انہوں نے اپنے دورحکومت میں منصوبے اپنی جیبوں سے لگائے تھے، ن لیگی درباریوں کو شرم آنی چاہئے کہ قوم کے ٹیکسوں کا پیسہ اپنے اللے تللے منصوبوں پر ضائع کیا، اپنی جیبیں بھریں، 22 کروڑ پاکستانی عوام کے سامنے شریف خاندان اور ان کے حواریوں کی اصلیت بے نقاب ہو چکی ہے، نارووال کا جعلی ارسطو کا جھوٹ بولنے کے سوا کوئی دوسرا کام نہیں، شریف خاندان کی کرپشن کا دفاع کرنے والے غلام درباریوں کا ٹولہ اپنا ہی منہ کالا کررہا ہے، عمران خان سیاست کے کامیاب کپتان ہیں، اپوزیشن کو پے در پے ناکامیوں نے بوکھلاہٹ کا شکار بنادیا ہے۔

مزیدخبریں