لاہور (خصوصی نامہ نگار )امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پچاس لاکھ گھر دینے کا وعدہ کرنے والوں نے پراپرٹی پر 35فیصد تک ٹیکس لگا کر لوگوں سے چھت چھیننے کا منصوبہ بنالیا ہے۔ ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری اور غربت کے باعث پہلے ہی غریب عوام کے لیے اپنا گھربنانا، جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔ اس پر مستزاد حکومتی اقدامات نے عوام کے لیے پرسکون زندگی کا حصول بھی ناممکن بنادیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مختلف پروگرامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔