لاہور (وقائع نگار) ٹھوکر نیاز بیگ جناح ٹرمنل کو جدید ٹرمنل میں تبدیل کرنے کا منصوبہ التوا کا شکار ہوگیا جبکہ منصوبہ نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ سے بھی آؤٹ کر دیا گیا۔ منصوبے کے لیے نئے مالی سا ل کے بجٹ میں تین ارب روپے رکھے گئے تھے اور وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر منصوبے پر عملدرآمد کے لیے ترجیحی بنیادوں پر آئی ڈیپ سے تین ڈیزائن تیار کروائے گئے تھے۔ تینوں ڈیزائن وزیراعلیٰ کو بھی پیش کیے گئے۔ مگر اب منصوبے کو ترقیاتی بجٹ سے آؤٹ کر کے ایم سی ایل کے سپرد کر دیا گیا ہے جو اب منصوبے پر عملدرآمد کا نیا پلان تشکیل دے گا۔