چغتائی ہیلتھ کیئرکا بچوں کیلئے کمیونٹی ایجوکیشن اقدام،کتاب کا اجرا

لاہور( سٹی رپورٹر) چغتائی ہیلتھ کیئر نے  ہیڈ آفس میں ایک کتاب"ڈفیٹ آف کرونسورز " پر داستان گوئی کی ایک نشست کی میزبانی کی۔ڈفیٹ آف کرونسورز کی تقریب رونمائی کا مقصد ہماری نوجوان نسل کو موجودہ وبائی بیماری سے آگاہ کرنا اور داستان گوئی اور آپس میں گفتگو کے ذریعے موجودہ صورتحال کو سمجھنے میں ان کی مدد کرنا تھا۔ تعلیم دینے اور سیکھنے کے اس پروگرام میں بچوں ، والدین ، سکولوںاورلائبریریوں نے شرکت کی۔اس پروگرام میں بچوں کی موضوع میں دلچسپی پیدا کرنے اور ان کو سمجھانے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے کتاب پر ایکداستان گوئی کی نشست  بھی شامل تھی۔ کتاب کی مصنفہ محترمہ نثرسعید بھی ویڈیو کال کے ذریعہ اس تقریب میں شامل ہوئیں اور کتاب میں لکھے گئے اپنے وژن اور اس وبائی مرض کے دوران بچوں کی آگاہی کے بارے میں بتایا۔اس پروگرام کے  اختتام پر سی ای او چغتائی ہیلتھ کیئر پروفیسر اے ایس چغتائی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "صحت کی دیکھ بھال سے متعلق کمیونٹی ایجوکیشن چغتائی ہیلتھ کیئر کی ہمیشہ سے ترجیح رہی ہے اور ہم اپنی اگلی نسل کویہ سکھانا چاہتے ہیں کہ خود کو اور اپنے اہل خانہ کوکس طرح  صحت مندرکھنا ہے۔اس پروگرام کا اختتام اِس عزم اور اجتماعی وعدے کے ساتھ ہوا کہ ہم  کرونا وائرس کے خلاف ایس او پیزپر عمل کریں گے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...