لاہور (خصوصی نامہ نگار ) لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے وائس چیئرمین ایس ایم عمران اور ڈائریکٹر جنرل احمد عزیز تارڑ کی ہدایت پر ایل ڈی اے کے شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ ٹو کے عملے نے ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ٹومحمد اسلم لنگا ہ اور اسٹیٹ آفیسرعقیل اکرم کی نگرانی میں بھاری مشینری اور پولیس نفری کے ہمراہ مصطفی ٹائون کے شہباز بلاک میں آپریشن کر کے غیر قانونی قابضین سے کروڑوں روپے مالیت کے پانچ پلاٹوں کا قبضہ واگزار کر وا لیا۔