لاہور( سٹی رپورٹر) گھرکی ہسپتال میں جدیدترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سپائن سنٹر میں بین الاقوامی طرز کے مزید 5 آپریشن تھیٹرزکا اضافہ کردیا گیا ۔ ہرقسم کی سہولیات سے آراستہ 600بستروں پر مشتمل گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال غریب عوا م کے علاج و معالجے کیلئے شب و روز کام کر رہاہے۔ پاکستان میں پہلی مرتبہ مایہ ناز پروفیسر ڈاکٹر عامر عزیز کی زیر نگرانی گھرکی ٹرسٹ ٹیچنگ ہسپتال کو ایشیا میں سب سے پہلا سپائن سنٹر بنانے کا اعزاز حاصل ہے جہاں پر ہڈی اور جوڑ کے غریب اور مفلس افراد کا بلا تفریق مفت علاج و معالجہ کیا جاتا ہے ۔گھرکی ہسپتال میں جدیدترین ٹیکنالوجی سے آراستہ سپائن سنٹر میں بین الاقوامی طرز کے مزید 5 آپریشن تھیٹرزکے اضافے کے ساتھ اب موڈیولرتھیٹرز کی کل تعداد 10ہوگئی ہے ۔ یورپ سے منگوائے گئے ان کی آپریشن تھیٹرزپر لاگت تقریبا50ملین روپے آئی ہے ۔ گھرکی ہسپتال کے شعبہ آرتھو پیڈک میں روزانہ تقریبا40سے 50مریضوں کے آپریشنز کیے جاتے ہیں ۔ نئے موڈیولر تھیٹرز کی تنصیب سے مریضوں کو علاج ومعالجے کی بین الاقوامی طرز کی جدید طرین سہولیات میسرآ سکیں گی ۔