لاہو(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیرہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ایم پی اے عمر آفتاب ڈھلوں، ایگزیکٹو ڈائریکٹر(آپریشنز)روڈا بریگیڈیئر (ریٹائرڈ) منصور جنجوعہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں روڈا پراجیکٹ زون تھری کے علاقے سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں عمائدین علاقہ کو روڈا پالیسی کے متعلق بریفنگ دی گئی اور عوام کے تحفظات سنے گئے۔وزیر ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے روڈا حکام کو عوام کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ روڈا پراجیکٹ کے حوالے سے عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پرحل کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشید نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ علاقے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہوگا۔اس پراجیکٹ کے تحت ایک نیا شہر آباد کیا جائے گا اوراقتصادی سرگرمیوں میں اضافے سے لوگوں کو خاطر خواہ معاشی فوائد حاصل ہوں گے۔
راوی اربن ڈویلپمنٹ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہوگا: محمود الرشید
Jul 01, 2021