جمبر(نامہ نگار) نیشنل ہائی وے موٹر وے پولیس کے سیکٹر کمانڈر سینٹرل 1 عاطف شہزاد کی ہدائت پر موٹر سائیکل کے حوالے سے چلائی جانے والی مہم اختتام پذیر ہوگئی ۔ 15 روزہ مہم کے دوران موٹر وے پر 3193 چالان کئے گئے جبکہ 173 موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانوں میں بند کیا گیا ہے ان خیالات کا اظہار ڈی ایس پی موٹر وے بیٹ 13 جمبر کلاں تنویر اصغر کھوکھر نے اپنے کیمپ آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے بتائیں۔
15 روزہ مہم کے دوران 3193 موٹر سائیکلوں کے چالان کئے گئے: تنویر اصغر
Jul 01, 2021