’’حکمرانوں کی نااہلی کے باعث ریاست کمزور ‘ عوام بدحالی کا شکارہیں‘‘

Jul 01, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی اور تنظیمی عہدیداروں و رہنمائوں نے کہا ہے کہ ملکی سلامتی اور دفاع کو مضبوظ بنانے کیلئے نوازشریف نے امریکہ سمیت دیگر ممالک کا دبائو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اٹیمی دھماکے کئے اورسکیورٹی اداروں کو مضبوط کیا ، آج نااہل حکمرانوں کی وجہ سے جمہوری عمل خطرے میں ہے ، ریاست کمزور ہورہی ہے اور عوام بدحالی کا شکار ہیں جس کے خلاف آواز اٹھانے والے اپوزیشن رہنمائوں پر غداری کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔نوائے وقت فورم میں اظہار خیال کرتے پیر سید اشرف رسول ایم پی اے، میاں عبدالرئوف ایم پی اے، میاں خالد جاوید، طارق محمود ڈوگر، خان جہانزیب خان، محمود اختر گورایہ، ملک عمران رحمت ڈوگر، سید معمر حسنی رسول، ملک ظہیر احمد، نوید چوہان، وسیم انجم سندھو، عبدالغفار ڈوگر ،بینش قمر ڈار، مسز عاصمہ رضوان رانا نے کہا کہ  موجودہ حکمرانوں کی نالائقی ڈھکی چھپی نہیں انہیں بیان بازی کے سوا کچھ نہیں آتا۔ 

مزیدخبریں