شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود نے کہا ہے کہ تعمیرو ترقی کے دشمن عناصر عوام کی منتخب حکومت کیخلاف مسلسل سازشوں میں مصروف ہیں ترقی اورخوشحالی کاراستہ روکناسیاست نہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافی عظیم احمد یزدانی کے برادر نسبتی انتظار احمد مغل کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا، اس موقع پر شعیب احمد بھٹی، افتخار احمد مغل، طاہر اکبر مغل، زاہد فاروق مغل، شاہزیب مغل، معاذ بدر بھٹی، عاشر عظیم یزدانی و دیگر موجود تھے، صوبائی وزیر میاں خالد محمود نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سماجی، سیاسی، معاشی انقلاب اور انصاف کیلئے پرعزم ہے۔
ترقی اورخوشحالی کاراستہ روکناسیاست نہیں: خالد محمود
Jul 01, 2021