لاہور (اپنے نامہ نگار سے) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ قاسم خان نے جانوروں کی دوا کیٹا مائن کیس میں مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ درخواست گزار اگر چاہے تو مقدمے کے اندراج پر محکمے کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ دائر کر سکتا ہے۔ دوران سماعت عدالت نے نارکوٹکس ڈیپارٹمنٹ کے لیگل ایڈوائزر پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاستی ہراسگی ہے، کہاں ہے آئین، کسٹمز والے جگا گیری کررہے ہیں۔ افسوس یہ ہے کہ آپ نارکوٹکس کے محکمے کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ کے چیئرمین نارکوٹکس کے خلاف بھی لکھنے لگا ہوں، آپ محکمے کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، جب جرم ہی ثابت نہ ہو تو کیوں نہ ایف آئی آر کو ہی خارج کر دوں؟۔ چیف جسٹس قاسم خان نے ریماکس دیے کہ اب تو قانون بھی آ چکا ہے، آپ جیسا وکیل یہ بات کرے تو حیرت ہے۔
یہ ریاستی ہراسگی‘ کہاں ہے آئین‘ ہائیکورٹ‘ کیٹا مائن کیس خارج کرنے کا حکم
Jul 01, 2021