کراچی (این این آئی) انٹر بنک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں بدھ کو روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو انٹر بنک میں روپے کے مقابلے ڈالر25پیسے سستا ہو گیا۔ جس کے بعد ڈالرکی قیمت خرید 157.75روپے سے کم ہو کر 157.50روپے اور قیمت فروخت 157.85روپے سے کم ہو کر157.60روپے ہو گئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں10ڈالر کی کمی سے فی اونس سونے کی قیمت 1758ڈالر ہو گئی جس کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونے کی قیمت 600روپے ہے۔
ڈالر 25 پیسے سستا‘ ایک تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کمی
Jul 01, 2021