بھارتی ریاستی دہشتگردی، مزید3کشمیری شہید، انڈین فوجی زخمی

Jul 01, 2021

راجوری (کے پی آئی+ اے پی پی ) بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ کشمیر میں ضلع راجوری کی تحصیل سندر بنی میں بدھ کے روز فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی  زخمی ہوگیا ہے ۔ بھارتی فوج نے کولگام میں3 نہتے نوجوان شہید کر دیئے۔ ضلع کزیمے میں محاصرے کے دوران نشانہ بنایا گیا۔ سندر بنی  کے دادل گائوں میں بھارتی فورسز کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک فوجی اہلکار زخمی ہوگیا۔ قابض انتظامیہ نے سینئر حریت رہنما غلام محمد خان سوپور کا مکان مسلسل سربمہر کر رکھا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انتظامیہ نے ایک من گھڑت اور بے بنیاد مقدمے کی بنیاد پر سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں واقع خان سوپور کا گھر 30جون 2012ء کو سربمہر کر دیا تھا۔ بھارتی ریاست گجرات کی ایک  عدالت نے 11سال سے قید43  سالہ کشمیری  بشیر احمد عرف اعجاز بابا کو بے گناہ قرار دے کر  گجرات جیل سے رہا کر دیا۔ وہ سری نگر پہنچ گئے ۔  کالے قانون کے تحت گیارہ سال سے قید تھے۔ 

مزیدخبریں