کرونا: 27جاں بحق، پنجاب ، خیبر پی کے میں آج سے گرما کی تعطیلات

Jul 01, 2021

اسلام آباد  (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی)  ملک میںکرونا سے مزید 27 افراد جاں بحق، اموات 22 ہزار281 ہوگئیں، مجموعی کیسز 9 لاکھ 57 ہزار 371 ہو گئے۔979  نئے کیسزرپورٹ، اب تک 9 لاکھ 3 ہزار 484 مریض صحتیاب، 1871 مریض تشویشناک ہیں۔ صوبہ پنجاب اور خیبر پی کے میں موسم گرماکی تعطیلات کا آغاز آج یکم جولائی سے ہوگا۔ پنجاب میں ایک ماہ جبکہ خیبر پی کے میں 11روزہ تعطیلات ہوں گی۔ حکومت نے عیدالاضحی پر مویشی خریدنے اور فروخت کرنے کیلئے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی ہے۔ مویشی منڈیوں میں بیوپاری، خریدار کیلئے فیس ماسک لازمی ہو گا۔ مویشیوں کے بیوپاری، خریدار کیلئے کرونا ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کا ثبوت نہ دینے والے افراد کو منڈی داخل نہ ہونے دیا جائے۔ حکومتی ہدایات کے مطابق مویشی منڈیاں انتظامیہ کی زیرنگرانی شہری آبادی سے باہر لگائی جائیں گی۔ مثبت کیسز کی شرح 2.3 فیصد تک گر گئی۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے جس کے مطابق کیٹیگری سی کے مسافروں پر پاکستان آنے کی پابندی کو برقرار رکھا گیاہے۔ بھارت، بنگلادیش، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت 26 ممالک شامل پاکستان کا سفر نہیں کرسکتے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر اور اسلام آباد انتظامیہ نے کرونا سے متعلق عائد پابندیوں میں نرمی کردی جس کے تحت  مزارات، سینما گھر، تفریحی پارکس، سومنگ پولز اور واٹر پارکس کھولنے اور انڈور اور آئوٹ ڈور شادیوں کی مشروط اجازت دی گئی۔ تمام انڈور اور آئوٹ ڈور اجتماعات پر پابندی ہوگی، انڈور شادیوں میں ویکسینیٹڈ 200،آئوٹ ڈور شادیوں اجتماعات میںئ400 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہوگی۔ انڈور اور آئوٹ ڈور کھانوں کی رات 12 بجے تک اجازت ہو گی۔ ویکسین لگوانے والے افراد کو ہی سینما میں فلم دیکھنے کی اجازت ہو گی۔ دنیا بھرمیں نوول کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ 17لاکھ 64 ہزار 498 ہوگئی۔ امریکہ 3 کروڑ 36 لاکھ 52ہزار98 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ لاہور اور پنجاب میں کاروباری مراکز اوقات رات 10 بجے تک کرتے کا فیصلہ پٹرول پمپس‘ میڈیکل سٹورز اور بنیادی سہولیات والے کاروبار 24 گھنٹے کھلے رکھنے کی اجازت ہو گی۔ ایس او پیز کے اطلاق کے ساتھ مزارات کو دوبارہ کھولنے کی اجازت دیدی گئی۔ پبلک ٹرانسپورٹ 70 فیصد کی گنجائش کے ساتھ جاری رکھنے کیا  اجزت ہو گی۔ تفریحی مقامات اور سوئمنگ پولز پر 50  فیصد کی گنجاش کیساتھ کھولے جا سکیں گے۔ تفریحی مقامات اور سوئمنگ پولز 50 فیصد کی گنجائش کیساتھ کھولے جا سکیں گے۔

مزیدخبریں