معاون خصوصی تابش کا ایل این جی  سی پیک پر بیان من گھڑت: نیب

اسلام آباد (نامہ نگار) قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی تابش گوہر کے نیب کے بارے میں بیان کو مسترد کردیا ہے۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معاون خصوصی کا بیان حقائق کے منافی، من گھڑت اور بے بنیاد ہے۔ معاون خصوصی نے بزنس کمیونٹی میں نیب کے بارے میں منفی تاثر اجاگر کرنے کی کوشش کی۔ نیب کا کہنا ہے کہ  معاون خصوصی نے ایل این جی ریفرنس پراثر انداز ہونے کی کوشش کی۔ معاون خصوصی کا بیان ریفرنس میں شامل ملزمان کو فائدہ پہنچانے کی مبینہ کوشش ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب نے معاون خصوصی کے بیان کی مکمل کاپی پیمرا سے حاصل کرکے بیان کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب قطرکے ساتھ حالیہ معاہدہ، سی پیک منصوبوں کے بارے میں نوٹس لینے کے بے بنیاد بیان کی تردید کرتا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ معاون خصوصی کا بیان نہ صرف حقائق کے منافی بلکہ گمراہ کن ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...