جوہر ٹاؤن دھماکہ‘ مرکزی ملزم پیٹر پال کی ’’را‘‘ افسروں سے بحرین کے نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی

Jul 01, 2021

لاہور (نامہ نگار) جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات میں نیا انکشاف، دھماکے کا مرکزی ملزم پیٹرر پال ڈیوڈ دبئی میں نائٹ کلب کے کاروبار سے منسلک نکلا۔ اس کی بھارتی خفیہ ایجنسی را کے افسران سے بحرین کے ایک نائٹ کلب میں ملاقات ہوئی تھی۔ ذرائع کے مطابق جوہر ٹاؤن دھماکے کا مرکزی کردار پیٹر پال ڈیوڈ کو بھارتی ایجنسی را کے افسران بحرین کے ایک نائٹ کلب میں ملے، مذکورہ نائٹ کلب کو دبئی میں چلنے والے بھارتی نائٹ کلب کی پشت پناہی حاصل ہے۔ پیٹر پال ڈیوڈ بھی دبئی میں نائٹ کلب کے کاروبار سے منسلک تھا، اس کے پاس جسم فروش خواتین کی کثیر تعداد موجود ہے۔ دھماکے سے قبل لاہور کے مقامی ہوٹل میں پیٹر پال ڈیوڈ سے ملنے والی کرن بھی اس کی کاروباری ساتھی ہے۔ ہوٹل میں ملزم کے ساتھ کرن نے بھی قیام کیا۔لڑکی کے بھائی نے دھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی خریدنے میں پیٹر پال ڈیوڈ کی مدد کی تھی۔ ملزم  کی ساتھی خاتون بھی اس وقت پولیس کی حراست میں ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی کے بیشتر نائٹ کلبز کی آڑ میں بھارتی ایجنسی را اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئے جرائم پیشہ عناصر سے رابطے کرتی ہے۔

مزیدخبریں