سیف اللہ نیازی، اعجاز چوہدری سے ملاقات،پی پی 38سے آزاد امیدوار دستبردار

Jul 01, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر)پی پی 38 سیالکوٹ سے آزاد امیدوار سعید احمد بھلی نے چیف آرگنائزر پی ٹی آئی سینیٹر سیف اللہ نیازی اور صدر پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب سینیٹر اعجاز احمد چوہدری سے ملاقات کی، ملاقات کے موقع پر سعید احمد بھلی نے تحریک انصاف کے پی پی 38 سے امیدوار احسن سلیم بریار کے حق میں دستبردار ہونے کا اعلان کیا، اس موقع پر معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار۔مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عمر فاروق مائر سمیت دیگر بھی موجود تھے، سعید احمد بھلی 2018 میں پی پی 38 سے پی ٹی آئی کے امیدوار تھے اور انہوں نے 40 ہزار سے زائد ووٹ حاصل کیے تھے، سعید احمد بھلی نے کہاکہ پارٹی کے ڈسپلن کی پابندی کا عہد کرتا ہوں۔سیف اللہ خان نیازی اور اعجازاحمدچوہدری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی پی 38 میں تحریک انصاف کی کامیابی یقینی ہوگی، سیالکوٹ الیکشن میں ن لیگ کو عبرتناک شکست ہوگی، اپوزیشن منتشر ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے وفاق میں بہترین عوامی بجٹ پیش کیا، ماضی کے حکمرانوں نے ملک کے ساتھ کھلواڑ کیا، قومی اسمبلی سے باآسانی بجٹ پاس ہونا پی ٹی آئی اور اتحادیوں کا کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مزیدخبریں