ممبئی (نوائے وقت رپورٹ) لیجنڈ مسلمان اداکاروں دلیپ کمار اور نصیر الدین شاہ کو طبیعت میں خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ دلیپ کمار کو سانس کی تکلیف کے باعث 6جون کو ہسپتال منتقل کیا اور حالت سنبھلنے پر 11جون کو ڈسچارج کردیا گیا تھا لیکن گذشتہ روز ان کی حالت پھر بگڑ گئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق حالت بہتر ہورہی ہے۔ دوسری جانب 70 سالہ نصیر الدین شاہ کا علاج بھی جاری ہے جنہیں ایک روز قبل 29 جون کو پھیپھڑوں میں تکلیف کے باعث ہندوجا ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ انہیں ’نمونیہ‘ کی تشخیص ہوئی ہے۔ ان کی اہلیہ رتنا پھاٹک شاہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ڈاکٹرز انہیں دو ایک روز میں گھر جانے کی اجازت دے دیں گے کیوں کہ نصیر الدین شاہ کی طبیعت تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔
دلیپ کمار پھر ہسپتال منتقل نصیرالدین شاہ کی حالت سنبھل گئی
Jul 01, 2021