مزدوروں کی حالت بہتر بنانے کیلئے  حکومت دن رات کام کر رہی ہے:عمران غوث 

پتوکی(نمائندہ خصوصی ) تحصیل صدر انصاف لیبر ونگ پتوکی حاجی عمران غوث نے کہا ہے کہ عمران خان کے دل میں مزدوروں کیلئے بے پناہ محبت ہے ۔ لیبر کلاس کی حالت کو بہتر بنانے کیلئے تحریک انصاف کی حکومت دن رات کام کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگومیں کیا ، اس موقع پر صدر انصاف ویلفئیر ونگ سردار ظہیر ڈوگر ایڈووکیٹ ، حنظلہ مبشر شیخ، شیخ محمد افضل ،سلمان احمدجاوید، سلامت علی ، شیخ احسان اقبال ، سلمان سعید ، اظہر علی شاہ ، فیصل مصطفی سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...