شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے رہنماء میاں مقبول احمد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری دوبارہ ملک کو 98 ویں کی دہائی کی سیاست میں لانے کی کوشش کررہے ہے بلاول نے کشمیر کے جلسہ میں عمران خان کو سکیورٹی رسک قرار دیا تھا اسی طرح نواز شریف اور ن لیگ نے بے نظیر بھٹو کو بھی سکیورٹی رسک قرار دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ زرداری کا پنجاب فتح کرنے کا خواب چکنا چور ہو چکاہے ۔